Sunday, 19 December 2021

میں ہر سانچے میں ڈھلنا جانتی ہوں

 میں ہر سانچے میں ڈھلنا جانتی ہوں

میں مثلِ شمع جلنا جانتی ہوں

میں عورت ہوں مِرا ہے ظرف اعلیٰ

کٹھن رستوں پہ چلنا جانتی ہوں

حوادث کی کروں کیا بات یارو

ہوا کا رخ بدلنا جانتی ہوں

مِرے اندر بھی اتنا حوصلہ ہے

میں مشکل سے نکلنا جانتی ہوں

مٹائے گا کوئی کیا مجھ کو گوہر

میں گر گر کر سنبھلنا جانتی ہوں


گوہر سیما

No comments:

Post a Comment