Sunday, 19 December 2021

کائنات روح احمد میں کہیں رہتا ہے وہ

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


اضطرابِ شوقِ بے حد میں کہیں رہتا ہے وہ

کائناتِ روحِ احمدﷺ میں کہیں رہتا ہے وہ

اضطرابِ خاکِ امجد میں کہیں رہتا ہے وہ

کائناتِ روحِ احمدﷺ میں کہیں رہتا ہے وہ

دائرہ در دائرہ صدیاں بلاتی ہیں اسے

سچی آوازوں کے گنبد میں کہیں رہتا ہے وہ

ڈھونڈنے نکلے ہیں جس کو علم کے صحرا میں ہم

درد و غم کی راہِ ابجد میں کہیں رہتا ہے وہ

یاد آتا ہے مصیبت میں دعاؤں کی طرح

شہر کے ویران معبد میں کہیں رہتا ہے وہ

منتظر ہے ذرے ذرے کی نگاہوں میں لہو

سرخرو ہونے کی سرحد میں کہیں رہتا ہے وہ

منکشف ہوتی ہوئی حیرت میں اس کو دیکھیے

اک نگاہِ خواب کی زد میں کہیں رہتا ہے وہ

اک ارادے کی طرح اجمل دلوں کے درمیاں

ارضِ جاں کی آخری حد میں کہیں رہتا ہے وہ


اجمل نیازی

No comments:

Post a Comment