Tuesday, 14 December 2021

کل شب چبھا تھا ریزۂ یک خواب آنکھ میں

 کل شب چُبھا تھا ریزۂ یک خواب آنکھ میں

اُترا ہوا ہے آج بھی خوں ناب آنکھ میں

وہ لے گیا بہا کے سبھی دل کی بستیاں

آیا تھا تیرے بعد جو سیلاب آنکھ میں

رکھی ہوئی تھیں دل میں اناجیل درد کی

تحریر کر لیے مگر ابواب آنکھ میں

اس نے کہا تھا؛ اب تُو مِرا انتظار کر

ہے آج بھی بندھا ہوا اسباب آںکھ میں

اشکوں کے پانیوں سے اسے سینچنا پڑا

دابا تھا ایک بار کوئی خواب آنکھ میں


شاہین کاظمی

No comments:

Post a Comment