Monday, 13 December 2021

افلاس تو نے بخشا بڑا مرتبہ مجھے

 افلاس تُو نے بخشا بڑا مرتبہ مجھے

عیسیٰ کی صف میں لا کے کھڑا کر دیا مجھے

جو تاج تُو نے بخشا ہے گو ہے وہ داغدار

اِس سے مگر بلند ہُوا ہے مِرا وقار

تیرے طفیل کہتا ہُوں ہر بات بے خطر

جو میرے دل میں ہے وہی میری زبان پر

تیرا پیام، تیری نظر کا تھا فیصلہ

جو ساز تھا مِرا، تلوار بن گیا


قاضی نذرالاسلام

مترجم: صادق القادری

No comments:

Post a Comment