Monday, 13 December 2021

دل کو آمادۂ وفا رکھیے

 دل کو آمادۂ وفا رکھیۓ

آندھیاں ہیں دِیا جلا رکھیۓ

کتنی صدیوں کی برف پگھلی ہے

سیل کا راستہ کُھلا رکھیۓ

بن کے لاوہ بہے گا جوشِ نمو

اب نہ اس آگ کو دبا رکھیۓ

خونِ اہلِ نظر سے گلگوں ہے

خاک کا نام کیمیا رکھیۓ

جو سحر کی کرن سے پُھوٹے ہیں

ان اندھیروں کا نام کیا رکھیۓ

جلتی شاموں کی اس چتا پہ جلیل

اک نئی صبح کی بِنا رکھیۓ


حسن اختر جلیل

No comments:

Post a Comment