عارفانہ کلام نعتیہ کلام
ہر وقت تصور میں محمدﷺ کی عطا ہو
سینے میں لبوں پر تو فقط انؐ کی ثنا ہو
کرتی رہے جو ذکر نبیِ پاکﷺ کا ہر دم
مجھ کو بھی عنایت وہ زباں میرے خدا ہو
یا رب! کرم، آئے مجھے موت وہاں پر
طیبہ میں بدن میرا تو مٹی میں ملا ہو
بھڑکیں یہ بدن حشر میں جس وقت ہمارے
اس وقت نبیِ پاکﷺ کے دامن کی ہوا ہو
انوار کی بارش بھی برستی ہے جہاں پر
ایسا وہ تصور میں بسا شہر ثنا ہو
معصوم غموں اور مصائب سے ہمیشہ
"آزاد ہے جو آپؐ کے دامن سے بندھا ہو"
معصوم صابری
No comments:
Post a Comment