Sunday, 5 December 2021

میں اس انجمن کو سجانے چلی ہوں

 میں اس انجمن کو سجانے چلی ہوں

نئی ایک دنیا بسانے چلی ہوں

جسے آزمایا کئی بار میں نے

عبث پھر اُسے آزمانے چلی ہوں

یقیناً کوئی اس میں خوبی تو ہو گی

جو روٹھے ہوئے کو منانے چلی ہوں

زمانے میں اہلِ نظر اور بھی ہیں

یہ احساس اُس کو دِلانے چلی ہوں

نیا تجربہ ہے یہ روبینہ میرا

میں طُوفاں میں ناؤ بہانے چلی ہوں


روبینہ میر

No comments:

Post a Comment