Sunday, 19 December 2021

نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا

ساتھ ہی منشئ رحمت کا قلمدان گیا

لے خبر جلد کہ غیروں کی طرف دھیان گیا

میرے مولیٰ مِرے آقاﷺ تِرے قربان گیا

آہ، وہ آنکھ کہ ناکام تمنا ہی رہی

ہائے وہ دل جو تِرے در سے پُر ارمان گیا

دل ہے وہ دل جو تِری یاد سے معمور رہا

للہ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا

اور تم پر مِرے آقاؐ کی عنایت نہ سہی

پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا

آج لے اُنؐ کی پناہ، آج مدد مانگ ان سے

پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا

اف رے مُنکر یہ بڑھا جوشِ تعصب آخر

بھیڑ میں ہاتھ سے کم بخت کے ایمان گیا

جان و دل ہوش و خِرد سب تو مدینہ پہنچے

تم نہیں چلتے رضا! سارا تو سامان گیا


احمد رضا خان فاضل بریلوی

No comments:

Post a Comment