ارے لوگو سنو دوڑو جلدی کرو
اس دنیا میں نفرتوں کی شدید کمی ہے
اپنے اپنے دین، مذہب، مسلک لاؤ
اپنی اپنی لسانی، سماجی پہچان بتاؤ
اپنے اپنے مولوی مُلاں کے حسب نسب گنواؤ
پھر حقارت سے ایک دوسرے پر نگاہ دوڑاؤ
تم کافر، تم کافر، تم کافر، شور مچاؤ
پتھر مارو، آگ لگاؤ، زندہ جلاؤ
جو بچ رہیں تم میں
ان کے لیے خنجر تیز کرو
اللہ اکبر کہہ کر شہ رگ کاٹو
اپنے پاک عمل پر فخر کرو
اے انسان
تمہیں تمہاری انسانیت کا واسطہ
اس کافر لہو سے
کدورتوں کی ایک اور پنیری لگا کر جانا
قسم ہے تم کو
وراثت میں صرف نفرتیں ہی چھوڑ کر جانا
نگہت نسیم
No comments:
Post a Comment