Thursday, 16 December 2021

ہم نے نہیں لیا کبھی اغیار کا دیا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


ہم نے نہیں لیا کبھی اغیار کا دِیا

اپنے تو گھر میں صرف ہے سرکاؐر کا دیا

ڈھونڈو نہ روشنی میں کسی داغ کا وجود

صدیوں سے جل رہا ہے یہ کردار کا دیا

اس روز لازماً ملی نعتوں کی روشنی

جس روز بھی جلا مِرے افکار کا دیا

لفظوں کی روشنی سے سماعت مہک اٹھی

ہونٹوں کے طاقچے پہ تھا گفتار کا دیا

وہ آفتابِ ارض و سماوات بن گیا

جس کو سمجھ رہے تھے سبھی غار کا دیا

اسوہ کے نور سے ہوا روشن جہاں تمام

اسلام میں کہیں نہیں تلوار کا دیا


مظہر الحق

No comments:

Post a Comment