Thursday, 9 December 2021

ایک ماہ کامل ہے میرا

 ماہِ کامل


ایک ماہِ کامل ہے میرا

اس کائنات میں

جس کی روشنی میں

جگمگاتا ہے میرا عکس

منور ہیں میری راہیں

نور اس کا ہے پُر سکون

وہ تجلی ہے راہِ حیات کی

اس کی نرم و نازک شعاعوں سے

کُوئے دل میں اجالا ہے

میرے ماہِ کامل کو

میرے مولیٰ

محفوظ رکھنا


خدیجہ خان

No comments:

Post a Comment