Wednesday, 22 December 2021

دشت وحشت میں نہ دیوار اٹھائیں جائیں

 دشتِ وحشت میں نہ دیوار اٹھائیں، جائیں

ہم اسیروں کے نہ آزار بڑھائیں، جائیں

زندگی قید ہے وقتوں کی، کئی گھڑیوں میں  

آپ جب چاہیں سمے روک کے آئیں، جائیں

ہم کو زنجیر میں جکڑا ہے اداسی نے میاں

ٹوٹنے والے ہیں، ہم کو نہ ستائیں، جائیں

پہلے ہی میری یتیمی کی سسک باقی ہے

آپ رو کر نہ مجھے اور رلائیں، جائیں


سدرہ غلام رسول

No comments:

Post a Comment