Saturday, 18 December 2021

اتنا احسان اور کرتا کون

 اتنا احسان اور کرتا کون

مجھے سے بڑھ کر مجھے سمجھتا کون

دین و دنیا سے ماوراء تھا میں

میری باتوں پہ کان دھرتا کون

میں نہ ہوتا تو یوں لب دریا

آبرو تشنگی کی رکھتا کون

جو کسی نے لکھا نہیں وہ حرف

میں نہ لکھتا تو اور لکھتا کون

کھوٹ مجھ میں تو سب نے دیکھ لیا

اپنا سونا مگر پرکھتا کون

جس کی منزل ہو خواب در بستہ

اس مسافر کے ساتھ چلتا کون

آئینہ اپنے روبرو رکھ کر

میں نہ ہنستا تو مجھ پہ ہنستا کون


شبی فاروقی (شعیب فاروقی)

No comments:

Post a Comment