عمر تیری کٹی ہے نفرت میں
دل نہیں لگ رہا ہے اُلفت میں
دین و دنیا کی بھی حفاظت ہو
کم نہیں یہ جہاد غُربت میں
بعض اوقات درگُزر کرنا
یہ اضافہ کرے ہے عزت میں
رات اپنی نہ دن ہوا اپنا
اب رکھا کیا ہے ایسی شہرت میں
جیت جاتے یہ دل کی بازی ہم
بس ذرا سی کمی تھی ہمت میں
جبیں نازاں
No comments:
Post a Comment