خود کو بٹتا دیکھ رہا ہوں
سب کا جھگڑا دیکھ رہا ہوں
ایک گھڑی کے گر جانے سے
وقت کو رکتا دیکھ رہا ہوں
تیرے گھر سے جو آیا ہے
اس کا چہرہ دیکھ رہا ہوں
پاگل ہوں میں خراب گھڑی میں
وقت کو اچھا دیکھ رہا ہوں
کوئی میرا رستہ روکو
موت کا رستہ دیکھ رہا ہوں
سوہل بریلوی
No comments:
Post a Comment