Sunday, 13 March 2022

محبت کیا ہے محبت ہماری زبان ہے

 محبت ہماری زبان ہے


محبت کیا ہے اس کو ہمیں سمجھتے ہیں

انگریزوں کو صرف مشینیں بنانا آتا ہے

فرانسیسی زبان میں ہے صرف اک لفظ

وہ پسند اور محبت کے لیے استعمال ہوتا ہے

اردو میں ہم ہر رنگ اور جذبے کی شدت کو بیان کرسکتے ہیں

پسند، انسیت، پیار، محبت، عشق جیسے الفاظ ہیں ہماری زبان میں

ان کا استعمال ہم بہت سوچ کے کرتے ہیں

ہماری زبان ہر گھڑی ہر قدم محبت کے گیت نہیں گاتی

اس جذبۂ اعلی کو بازار احساسات میں سستا نہیں کرتی

ہر موقع، ہر محل اور کشش و جذبے کے لحاظ سے لفظ کی آمد ہوتی ہے

ہماری تہذیب میں اس طرح الفاظ اور جذبات مل کر کام کرتے ہیں

اردو کے سہارے ہم مختلف رشتوں میں بندھ جاتے ہیں

مادی اختراعات میں چاہے ہم بہت پیچھے ہوں

جذبوں کی ڈور کو کب کا جیت چکے ہیں 


شہزاد رضوی

No comments:

Post a Comment