Saturday, 19 March 2022

تمہارے واسطے خود کو سنوار سکتا ہوں

 تمہارے واسطے خود کو سنوار سکتا ہوں

میں اپنی زندگی پھر سے گزار سکتا ہوں

انا پرست ہوں اور جیتنا ہی سیکھا ہے

مگر تِرے لیے ہر جیت، ہار سکتا ہوں

وفا ہے خون میں میرے مگر میں چاہوں تو

تمہیں میں آج بھی دل سے اتار سکتا ہوں

یہ دنیا والے تجھے چاند سونپ سکتے ہیں

اور میں غریب فقط جان وار سکتا ہوں

تُو اپنے حسن سے غافل پھرے ہے شہزادی

کبھی آ مل کہ میں تجھ کو نکھار سکتا ہوں

اگرچہ تیرا سراپا بیاں سے باہر ہے

مگر غزل میں تجھے میں اتار سکتا ہوں


آفاق خالد

No comments:

Post a Comment