عارفانہ کلام نعتیہ کلام
مجھ کو دنیا کی ثباتی کا اشارہ نہ ملا
آپؐ ہیں جن کے وسیلے سے خسارہ نہ ملا
میں نے ڈھونڈی ہیں بہت آپؐ کی رحمت کی حدیں
کسی جانب بھی مجھے کوئی کنارہ نہ ملا
انؐ پہ سو بار ہیں قربان یہ سانسیں میری
رنج اس پر ہے کہ کوئی بھی اشارہ نہ ملا
آپؐ کی ذات سے پائی ہے ستاروں نے ضیا
کون ہے جس کو ہدایت کا مینارہ نہ ملا
تم بھی قاٸم ہو محمدﷺ کے وسیلے سے نمل
پھر یہ شکوہ ہے بھلا کیوں کہ سہارہ نہ ملا
نمل بلوچ
No comments:
Post a Comment