Thursday, 8 September 2022

کاش خوش بخت کوئی ایسی دعا ہو آمین

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


کاش خوش بخت کوئی ایسی دعا ہو آمین

جس کی تائید میں آقاﷺ نے کہا ہو آمین

پہلے تو حبس سے محبوس فضا ہو آمین

پھر میسر مجھے طیبہ کی ہوا ہو آمین

نعت وہ نعت کہ ہو جائے عدو خلقِ خدا

کم سے کم موت کی مِدحت پہ سزا ہو آمین

عشق اور عشق بھی سرکارِ دو عالمؐ کے حضور

اور اس جرم میں سر تن سے جدا ہو آمین

یہ محمدﷺ کے غلاموں کی غلامی میں مرا

میری میت کے سرہانے یہ لکھا ہو آمین

خواہشِ اول و آخر ہے درِ آقاﷺ پر

لاکھ پہرے ہوں مگر سجدہ ادا ہو آمین

میں سر حشر کہوں آپﷺ کو خالق اپنا

اور حمایت میں مِری، مِرا خدا ہو آمین

العجل کی سرِ گنبد میں صدا دوں اکبر

چاروں جانب پہ فقط ایک صدا ہو آمین


حسنین اکبر

No comments:

Post a Comment