Wednesday, 22 March 2023

اپنے شہر کے رہنے والے دیکھ لیے

 اپنے شہر کے رہنے والے دیکھ لیے

اجڑی شام، اداس حوالے دیکھ لیے

دیکھ لیے اس شہر کے ہم نے باشندے

تن کے اجلے، من کے کالے دیکھ لیے

پل میں تولہ پل میں ماشہ ہو جائیں 

گِرگٹ جیسے لوگ نرالے دیکھ لیے 

جن کے گھروں میں غداروں کا ڈیرہ تھا 

پڑتے ان کو جان کے لالے دیکھ لیے

دن بھر کی بھرپور لگن کا حاصل یوسف

ہاتھوں میں نیل، پاؤں پہ چھالے دیکھ لیے


یوسف عالمگیرین

No comments:

Post a Comment