آج پھر برسرِ پیکار ہوں، مجھ سے بچ کر
میں محبت کا علمدار ہوں، مجھ سے بچ کر
وہ کہ جس میں نہ ملی ہیر کبھی رانجھے کو
اس کہانی کا ہی کردار ہوں، مجھ سے بچ کر
اپنے جیسا ہی بنا لوں گا دیوانہ سب کو
میں اداسی کا پرستار ہوں، مجھ سے بچ کر
میری نسبت میں نہ آؤ ارے اچھے لوگو
میں تو ازلوں سے ہی بیکار ہوں، مجھ سے بچ کر
شوزب حکیم
No comments:
Post a Comment