دسترس میں نہ ہوں حالات تو پھر کیا کیجئے
وقت دکھلائے کرشمات تو پھر کیا کیجئے
صاحبِ وقت ہیں جو ان کی طبیعت چاہے
ظلم کو کہہ دیں مکافات تو پھر کیا کیجئے
ہم نے رو لیں ہیں گہر اشکِ ندامت کے بہت
ہوں نہ منظور یہ سوغات تو پھر کیا کیجیے
تیرگئ غم ہستی کا تسلسل ٹوٹے
چلیے یہ کٹ بھی گئی رات تو پھر کیا کیجئے
زندہ رہنے کے لیے شرط تحمّل ٹھہری
اس پہ قائل نہ ہوئی ذات تو پھر کیا کیجئے
زیست کے لمحوں رکھا ہے سجا کر شاعر
مانگ لے کوئی حسابات تو پھر کیا کیجئے
سید مجتبیٰ داودی
No comments:
Post a Comment