زخموں کو تم سی لو اپنے دل کو پھر سے شاد کرو
چھوڑ دو سارے شِکوے گِلے اور دل کو پھر آباد کرو
دل کے وسوسوں کو چھوڑو تم اشک پیو، بیدار رہو
کھول دو ساری گانٹھیں اپنی، خُود کو تم آزاد کرو
آنکھوں کی بینائی اسے دو اور لہو سے اپنے سینچو
پیار کے سچے شیدائی ہو، اب نہ کوئی فریاد کرو
رسمِ وفا ایسی بھی نِبھائی سب کچھ چھوڑ کر ساتھ چلے
بھُول گئے کیوں اہلِ جنُوں کو آخر کچھ تو یاد کرو
یہ دُنیا ہے سُود و زیاں کی سانسوں کی قیمت مانگے
سچا موتی پاس تمہارے، اسے نہ تم برباد کرو
صاحبہ شہریار
No comments:
Post a Comment