Friday, 27 November 2026

نگہ سے دور رہ کر جو سکوں ہو

 نِگہ سے دور رہ کر، جو سکُوں ہو

بھلا ایسا سکُوں ہو بھی تو کیُوں ہو

نمازِ عِشق ہو،۔ سر پر جنُوں ہو

بدن کٹ جائے ہر پل پر فسُوں ہو

کبھی جو عِشق ہو مُجھ کو، تو یُوں ہو

بِکھر جاؤں میں، ارمانوں کا خُوں ہو

تمہاری کیسے شخصیت فزُوں ہو؟

کہ تم ہر وقت ہی جو سر نِگوں ہو

تمہی دل میں ہو اور تمہی برُوں ہو

علی اذفر کا تم سوزِ درُوں ہو


علی مان اذفر

علی مرتضیٰ مان

No comments:

Post a Comment