Saturday, 28 November 2026

چپ ہی رہیے زوال کے دن ہیں

 چُپ ہی رہیے زوال کے دن ہیں

راز رکھیے یہ چال کے دن ہیں

اپنی تیّاری گھر پہ کر لینا

آج کل تو سوال کے دن ہیں

مُفلسی تیرا پیڑ پھُولے پھلے

تیرے یہ دن جمال کے دن ہیں

کُچھ لُٹیرے ہیں  بیٹھے مسند پر

کیسے قحط الرجال کے دن ہیں

بھُوک رقصاں ہے بے لباس ہو کر

جی بڑے ہی کمال کے دن ہیں


علی مان اذفر

علی مرتضیٰ مان

No comments:

Post a Comment