Saturday, 28 November 2026

میں جہاں بھی گیا اے ارض وطن

 فلسطینی شہداء جو پردیس میں کام آئے


میں جہاں بھی گیا اے ارضِ وطن

تیری تذلیل کے داغوں کی جلن دل میں لیے

تیری حُرمت کے چراغوں کی لگن دل میں لیے

تیری اُلفت تیری یادوں کی کسک ساتھ گئی

تیرے نارنج شگُوفوں کی مہک ساتھ گئی

سارے ان دیکھے رفیقوں کا جلو ساتھ رہا

کتنے ہاتھوں سے ہم آغوش مِرا ہاتھ رہا

دُور پردیس کی بے مہر گُزرگاہوں میں

اجنبی شہر کی بے نام و نشاں راہوں میں

جس زمیں پر بھی کھلا میرے لہو کا پرچم

لہلہاتا ہے وہاں ارضِ فلسطیں کا عَلم

تیرے اعداء نے کِیا ایک فلسطیں برباد

میرے زخموں نے کِیے کتنے فلسطیں آباد


فیض احمد فیض

No comments:

Post a Comment