داغِ دل غم کی تپش سے یوں سرِ شام جلے
اپنی ناکامی پہ جیسے کوئی ناکام جلے
ان کے جلوؤں کی چمک ہے کہ دہکتے شعلے
دیکھنے والے یہ سمجھے کہ در و بام جلے
جوں ہی ساقی نے مِری سمت بڑھایا ساغر
مے کدے میں کئی رِندانِ تہی جام جلے
داغِ دل غم کی تپش سے یوں سرِ شام جلے
اپنی ناکامی پہ جیسے کوئی ناکام جلے
ان کے جلوؤں کی چمک ہے کہ دہکتے شعلے
دیکھنے والے یہ سمجھے کہ در و بام جلے
جوں ہی ساقی نے مِری سمت بڑھایا ساغر
مے کدے میں کئی رِندانِ تہی جام جلے
عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کاسۂ قلب میں تسکیں کا خزینہ آیا
اللہ اللہ رے جب یاد مدینہ آیا
لاج رکھ لی مِری سرکارؐ نے روزِ محشر
یعنی گرداب سے ساحل پہ سفینہ آیا
پھر رواں ہونے لگے قافلے سُوئے طیبہ
پھر وہی در پہ حضوری کا مہینہ آیا
میں کِن لوگوں سے مِلنا چاہتی تھی
یہ کِن لوگوں سے ملنا پڑ رہا ہے
الٰہی خیر کر تُو اس جہاں کی
لہُو کو رنگ کہنا پڑ رہا ہے
کہانی بن گئے دُنیا میں ہم بھی
کوئی قِصّہ پُرانا گھڑ رہا ہے
فاتحہ مجھ پر پڑھو جاتا ہوں میں
اب مجھے کاندھا تو دو جاتا ہوں میں
وقتِ رُخصت خامشی چہ معنی است
دوستو! کچھ تو کہو؛ جاتا ہوں میں
لب کُشائی موت ہے میرے لیے
تم مِری آنکھیں پڑھو جاتا ہوں میں
اُٹھے گا شور وقفۂ یک دو نفس کے بعد
دریا ہے خامشی کا سیلِ فرس کے بعد
سانسوں کی اس قطار میں ایسے تِرا خیال
ہر اک نفس کی ناؤ میں ہر اک نفس کے بعد
حبسِ دلِ حزِیں کی فصیلیں اُکھڑ گئیں
مُمکن ہے اب کے پھُول کھِلیں خاروخس کے بعد
گنواؤ مت ہمیں بارِ دِگر نہ آئیں گے
کہ ہم گئے تو کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے
تِرے بغیر بھی گھر کا کوئی تصوّر ہے؟
جو تُو نہ ہو گا تو سُن ہم بھی گھر نہ آئیں گے
دل انتظار کے آتشکدے میں ہے جب تک
مِری زمیں پہ مِرے منتظر نہ آئیں گے
نشے کی لت میں بزرگوں کا مان بیچا گیا
اڑھائی مرلے کا کچّہ مکان بیچا گیا
یہ بات قتل سے زیادہ بُری لگی مجھ کو
کہ خُوں بہا کے لیے خاندان بیچا گیا
مِری پڑھائی پہ جب ماں نے بالیاں بیچیں
مجھے لگا، مِری خاطر جہان بیچا گیا