اس سے بڑھ کر کمال کیا ہوتا
آپ کرتے سوال، کیا ہوتا
وہ سمجھتے ہیں موت کے معنی
صاف کہتے وصال، کیا ہوتا
تیرے غم تک رسائی ہو جاتی
غم نہ ہوتا، مآل کیا ہوتا
قید ہے لمحہ لمحہ آنکھوں میں
کوئی دیکھے یہ جال کیا ہوتا
وقت اچھا بُرا نہیں ہوتا
ہم سے ہی فیصلہ نہیں ہوتا
ہر کوئی ہو خلوص کے قابل
ہر کوئی آپ سا نہیں ہوتا
افضل سراج
No comments:
Post a Comment