Wednesday, 11 August 2021

کیا ہے فتح دو عالم کو ایسی شان حسین

 عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام حسین


کِیا ہے فتح دو عالم کو ایسی شانِ حسینؑ

نہ داستاں ہے کوئی مثل داستانِ حسینؑ

سہا ہے جس نے ستم وہ ہے خاندانِ رسول

بہا ہے جس کا لہو وہ ہے خاندانِ حسینؑ

ہمیشہ ہوتی ہے باطل کو ہی شکست نصیب

ہوئے ذلیل دو عالم میں دشمنانِ حسینؑ

سُنا ہے سر کو پٹختے ہوئے فُرات کا درد

وہ گریہ جب کے سسکتا تھا کاروانِ حسینؑ

جہاد کرتا ہوا، نفرتوں کے نیزوں سے

نکل پڑا ہے محبت کو کاروانِ حسینؑ


نامعلوم

No comments:

Post a Comment