Sunday, 15 August 2021

ہمارے دل میں وہی عکس یار اب بھی ہے

 ہمارے دل میں وہی عکسِ یار اب بھی ہے 

مراد یہ ہے کہ ہر پل بہار اب بھی ہے 

تمہاری آنکھ سے بس آنکھ ہی ملائی تھی 

ہماری روح میں اس کا خمار اب بھی ہے 

تمہیں تو فرق نہیں پڑتا ہم ملیں نہ ملیں

تمہارے دل پہ انا کا غبار اب بھی ہے

اگر ہو وقت کبھی آ کے دیکھ جانا ذرا 

تمہارے غم میں کوئی بے قرار اب بھی ہے 

ہم اس سے روٹھ گئے دور ہو گئے بشریٰ

مگر خدا کی قسم اس سے پیار اب بھی ہے


بشریٰ بختیار

No comments:

Post a Comment