Tuesday, 14 September 2021

برہنہ خاک کے سارے مناظر

 احتمال


برہنہ خاک کے سارے مناظر

فلک کی سرپرستی میں

جہانِ دلنشیں مہکا رہے ہیں

ہمیں بہلا رہے ہیں

مگر احساس غالب ہے

کسی خلجان کا پرتو

تشدد خیز سی تہذیب کے مانند

چہار اطراف پھیلے خوں چکاں منظر

ہماری سربریدہ لاش کی جانب

کسی کرگس کی صورت بڑھ رہے ہیں

ہمارے خون کو خوراک میں تبدیل ہونا ہے


نعیم رضا

No comments:

Post a Comment