رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
جب نہ دفتر نہ گھر گئے میرے
آنے والے کدھر گئے میرے؟
میں بلندی پہ جا کے بکھرا تھا
دور تک بال و پر گئے میرے
اس نے خیرات میں دیا پانی
جتنے برتن تھے بھر گئے میرے
میری آنکھیں نہ کھل سکیں ذیشان
دو پرندے تھے مر گئے میرے
ذیشان اطہر
No comments:
Post a Comment