Tuesday, 14 September 2021

کاش مل جائے مرے دل کو محبت تیری

 کاش مل جائے مِرے دل کو محبت تیری

مجھ کو ہر شے سے زیادہ ہے ضرورت تیری

اتنی عجلت میں نہ کر عمر کے وعدے مجھ سے

دو گھڑی بیٹھ کہ میں دیکھ لوں صورت تیری

چاہے جتنا بھی تو چھپ جائے مِری نظروں سے

میں نے ہر ایک میں دیکھی ہے شباہت تیری

اے محبت! نہ ملا مجھ کو صلہ تجھ سے کوئی

فرض کر لی ہے مگر خود پے عبادت تیری

چاہے جو مانگ لے مجھ سے ہے سبھی کچھ تیرا

یہ مِری جاں، یہ مِرا دل ہے امانت تیری


حنا عباس

No comments:

Post a Comment