Tuesday, 21 December 2021

اپنے دل کی ایک اک حسرت کو گروی رکھ دیا

 اپنے دل کی ایک اک حسرت کو گِروی رکھ دیا

جب محبت کی تو ہر راحت کو گروی رکھ دیا

آدمی کے نام پر دھبہ ہے وہ، جس نے یہاں

خوف کھا کر کُفر سے مِلت کو گروی رکھ دیا

اپنی خواہش کا جہنم بھرتے بھرتے دوستو

ہم نے تو اسلاف کی جنت کو گروی رکھ دیا

بھیک کی بیساکھیوں کے شوق نے اس قوم کا

سر جُھکا ڈالا ہے اور عظمت کو گروی رکھ دیا

پیٹ کے دوزخ کو بھرنے کے لیے عاشر یہاں

کتنی دوشیزاؤں نے عصمت کو گروی رکھ دیا


عاشر وکیل

No comments:

Post a Comment