Tuesday, 21 December 2021

مجھ میں وحشت کے تناسب کو بڑھا جاتے ہیں

 مجھ میں وحشت کے تناسب کو بڑھا جاتے ہیں

کچھ مناظر ہیں جو شب آنکھ میں آ جاتے ہیں

عین ممکن ہے یہ الفاظ قبولے جائیں 

آؤ، سب مل کے محبت کی دعا مانگتے ہیں

دل کی سوزش کا سبب تم ہی نہیں ہو اے دوست 

کتنے غم ہیں جو کلیجے کو چبا جاتے ہیں 

ہاتھ کرتے ہیں، مگر ہاتھ میں کچھ آتا نہیں 

لوگ اب مفت میں اوقات دکھا جاتے ہیں 


مصطفیٰ جاذب

No comments:

Post a Comment