Wednesday, 22 December 2021

زنجیر انتظار سے مجھ کو رہا کرے

 زنجیرِ انتظار سے مجھ کو رہا کرے

اب کے برس تو آن ملے وہ خدا کرے

اک اور اینٹ گر گئی دیوارِ عمر کی

ہر روز مجھ سے ڈوبتا سورج کہا کرے

آتے ہیں اور لوگ کدالیں سنبھال کر

مینارۂ بدن سے کہو؛ آسرا کرے

جب دوستوں کے رابطے بھی دشمنوں سے ہوں

مشکل پڑے تو کس سے کوئی مشورہ کرے

کمزور ہوں، پر اتنا بھی کمزور میں نہیں

دشمن بھی رات دن مِرے حق میں دعا کرے

گزرے ہوئے دن ایک دفعہ آئے ہیں ضرور

ناصر بشیر! دل سے کہو حوصلہ کرے


ناصر بشیر

No comments:

Post a Comment