Wednesday, 22 December 2021

کسی کو راز دل اپنا بتانا ہے بہت مشکل

 کسی کو رازِ دل اپنا بتانا ہے بہت مشکل

محبت ہوگئی تو اب چھپانا ہے بہت مشکل

کبھی تتلی پکڑنا اور کبھی جگنو پکڑ لینا

اب اس بچپن کو پھر واپس بلانا ہے بہت مشکل

نہ میں لیلیٰ نہ شیریں ہوں نہ تم فرہاد مجنوں ہو

محبت میں تو اب خود کو مٹانا ہے بہت مشکل

تمہارے ساتھ رہ کر جو کبھی اس دل نے دیکھے تھے

اب ان خوابوں کو پلکوں پر سجانا ہے بہت مشکل

بلندی سے جو گرتا ہے وہ بچ سکتا تو ہے لیکن

جو نظروں سے گرے اس کو اٹھانا ہے بہت مشکل

کسی کا گھر جلا دینا بہت آسان ہے لیکن

کسی مفلس کے گھر چولہا جلانا ہے بہت مشکل

جو لمحے اُس کی چاہت میں گزارے تھے کبھی عرشی

اب ان لمحوں کو اس دل سے بھلانا ہے بہت مشکل


عروسہ عرشی

No comments:

Post a Comment