Monday, 13 December 2021

جیسے ہوں نقب کاری کے آلات مرے ہاتھ

 جیسے ہوں نقب کاری کے آلات مِرے ہاتھ

دستک سے الجھتے رہے کل رات مرے ہاتھ

قدموں سے لپٹ جائے فرات آج بھی میرے

دجلہ کے کناروں سے کریں بات مرے ہاتھ

موسیقئ باراں ہو،۔ کہ ہو بات تمہاری

لکھتے ہیں بڑے شوق سے نغمات مرے ہاتھ

ہے جس کا فسوں دہر کی ہر شے میں نمایاں

اس کے بھی رقم کرتے ہیں جذبات مرے ہاتھ

کرتی رہیں عباسؑ کا گریہ مِری آنکھیں

لکھتے رہیں زینبؑ کی فتوحات مرے ہاتھ

ہیں پاک سبھی آلِ نبیؐ رجس سے تابش

تطہیر سے آیا ہے یہ اثبات مرے ہاتھ


صبا تابش

No comments:

Post a Comment