Thursday, 3 March 2022

بالیقیں مائی ناز کرتی ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


بالیقیں مائیؓ ناز کرتی ہے 

آپﷺ کی دائیؓ ناز کرتی ہے 

دیکھ آیا ہے جو مدِینے کو

اس کی بِینائی ناز کرتی ہے

انﷺ کو یَکّتا کیا ہے خالق نے

ان ﷺ پہ یَکّتائی ناز کرتی ہے

نام لیتا ہوں میں محمدﷺ کا

میری گَویائی ناز کرتی ہے

آپؐ کے پاؤں کے تلے آقاؐ 

جو جگہ آئی ناز کرتی ہے 

جس میں ہوتا ہے ذکرِ صلِ علٰیؐ

ایسی تنہائی ناز کرتی ہے 


قمر آسی

No comments:

Post a Comment