Thursday, 3 March 2022

اس نور کی اس حسن کے شہکار کی باتیں

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


اس نور کی اُس حسن کے شہکار کی باتیں

اب آؤ کریں سیدِ ابرارﷺ کی باتیں

اس اکمل و افضل کے ہی اخلاق حسیں کے

افکار کی، گفتار کی، کردار کی باتیں

حکمت سے ہیں مامور تو عرفان سے پر ہیں

اس خُلقِ مجسمﷺ کے ہی انوار کی باتیں

اک مہر ہیں، اک ربط ہیں خالق سے بشر کا

انسان کی معراج کے اسرار کی باتیں

تسکین میری جان کو دیتی ہیں ہمیشہ

اس پیکرِ رحمتؐ مِرے غمخوار کی باتیں

ڈوبا ہی رہوں وصل خیالوں میں ہمہ تن

میں کرتا رہوں یارِ طرحدار کی باتیں


احمد منیب

No comments:

Post a Comment