عارفانہ کلام نعتیہ کلام
اہلِ سنت ہوں محمدﷺ کا وفادار ہوں میں
اور میں شیعہ بھی ہوں مولا کا عزادار ہوں میں
میں کہ جاروب کشِ فاطمتہ الزہراؑ ہوں
ایسی نسبت مجھے حاصل ہے کہ سردار ہوں میں
ہوں جو رتبے میں غلامان محمدﷺ کا غلام
اس لیے حشر تلک صاحبِ دستار ہوں میں
جانتا ہوں ابھی جاری ہے یزیدیت بھی
جان لو تم بھی ابھی برسرِ پیکار ہوں میں
میرے اشعار تسلسل سے تجھے ماریں گے
کام رکنے کا نہیں پیکر اشعار ہوں میں
کاٹ کر پھینک دے جس کو کوئی آسانی سے
شاخ زیتون نہیں،۔ آہنی دیوار ہوں میں
کربلا والوں کا غم میری جمع پونجی ہے
ورنہ سچ پوچھو تو حد درجہ گناہگار ہوں میں
فرحت عباس شاہ
No comments:
Post a Comment