Saturday, 19 March 2022

چند لمحوں کی باتیں کریں گے کبھی

 دھند سے کلام


چند لمحوں کی باتیں کریں گے کبھی

جن کے اظہار کو سال درکار ہیں

ہم جو قطروں میں پیتے ہیں آبِ حیات

کب سرابوں میں مل جائیں ہم

کیا خبر

ہم نے دیکھا ہے

وہ بھی بہت پاس سے

ایک مولود کو دھند ہوتے ہوئے

اس بخارات بننے کے پراسس سے ہم

نا بلد تو نہیں

ہم جو سالوں میں لمحے تلاشا کیے

مل گئے

اور ملتے رہے ہیں مگر

ہم کہ اظہار کرتے نہیں

ایک مولود سے

ہم کہ تھکتے نہیں

دھند تکتے ہوئے

دھند سے بات کرتے ہوئے

اتنے مصروف ہیں

کچھ فراغت کے لمحات ملتے نہیں

ان مہ و سال میں

سال کیسے ملیں گے ہمیں


بلال اسود

No comments:

Post a Comment