Friday, 18 March 2022

جو نہیں ہے تیرا مقصد مجھے سوگوار کرنا

 جو نہیں ہے تیرا مقصد مجھے سوگوار کرنا

مجھے کچھ برا نہیں ہے تِرا انتظار کرنا

مِری آنکھ کی نمی نے تِرے سارے بھید کھولے

نہیں تھا مِرا ارادہ تجھے شرمسار کرنا

مِری زیست برگزیدہ تھی حصار بندگی میں

تجھے کیوں پسند آیا مجھے بے حصار کرنا

ہیں ہزاروں دفن آنسو مِری قبر آرزو میں

نہ دلِ حزیں کو تم بھی کبھی غمگسار کرنا

پیار میں تھی اندھی انا کجروی نہ سمجھی

تِرا وعدہ توڑ جانا یہی بار بار کرنا


نفیسہ سلطانہ انا

No comments:

Post a Comment