Monday, 14 March 2022

کسی پھول سے پریت نہ کرنا

 کسی پھول سے پریت نہ کرنا 

کسی پھول کو میت نہ کہنا 

پھول سدا مرجھا جاتے ہیں 

کانٹوں میں الجھا جاتے ہیں 

کسی چاند سے پیار نہ کرنا 

کسی چاند کو یار نہ کہنا 

پنچھی ان کو کب پاتے ہیں 

اڑتے اڑتے تھک جاتے ہیں


شیخ ایاز

سندھی شاعری سے اردو ترجمہ

No comments:

Post a Comment