Friday, 11 March 2022

یہ شہر شہر سر عام اب منادی ہے

 یہ شہر شہر سرِ عام اب منادی ہے

نہ وہ رہے گا ملاقات کا جو عادی ہے

زمین دی ہے کھلی دھوپ دی ہوا دی ہے

بہ نامِ زندگی کیسی کڑی سزا دی ہے

میں اپنے آپ سے کیا پوچھتا ہوں رہ رہ کر

یہ کیوں لگے کہ کسی نے مجھے صدا دی ہے

تِرا ہی روپ کوئی تھا یہاں جب آیا تھا

یہ دیکھ وقت نے اب شکل کیا بنا دی ہے

دعا سلام تو تھی رسم ربط سے تھی مراد

سو میرے شہر نے یہ رسم ہی اٹھا دی ہے

فقط صدا ہی سنو کیوں نظر نہ آئے گی

کہ اب تو بیچ کی دیوار بھی گرا دی ہے

تمام عمر نہ اس کو کسی نے پہچانا

جو اس کے منہ پہ تھی چادر وہ کیوں ہٹا دی ہے

یہ اب گھروں میں نہ پانی نہ دھوپ ہے نہ جگہ

زمیں نے تلخ یہ شہروں کو بد دعا دی ہے


منموہن تلخ

No comments:

Post a Comment