Friday, 11 March 2022

پیار میں ہار مان لی میں نے

 پیار میں ہار مان لی میں نے

غم کی اجرک سی تان لی میں نے

اپنے جذبوں کی جان لی میں نے

زندگی سے کروں کا سمجھوتہ

دل میں یہ بات ٹھان لی میں نے

خود کو خود میں تلاش کرنا ہے

خاک در در کی چھان لی میں نے

کاش وہ بھی تو جانتا مجھ کو

جس کی ہر رمز جان لی میں نے


اظہر جاوید

No comments:

Post a Comment