Tuesday, 5 July 2022

زرا سا مسکرانے میں بھلا جاتا ہے کیا تیرا

 زرا سا مسکرانے میں

غموں کو بھول جانے میں

اندھیرے سرد کمرے میں

بجھے دِیے جلانے میں

بھلا جاتا ہے کیا تیرا

کوئی نغمہ محبت کا

پھر سے گنگنانے میں

تو پھر دیر کرنا کیوں

دبی آہوں کو بھرنا کیوں

زرا سا مسکرا اب تو

غموں کو بھول جا اب تو

اندھیرے سرد کمرے میں

بجھے دیے جلا اب تو

بھلا جاتا ہے کیا تیرا

کوئی نغمہ محبت کا

حقیقت یا فسانے میں

کسی سپنے سہانے میں

کوئی دیپک کوئی جوتی

جلا کے آشیانے میں

کوئی ساغر نشیلا سا

لبوں کے پاس لانے میں

بھلا جاتا ہے کیا تیرا

زرا سا جھوم جانے میں

تو پھر اب دیر کرنا کیوں

دبی آہوں کو بھرنا کیوں

کوئی سپنا سجا اب تو

کوئی ساغر نشیلا سا

لبوں کے پاس لا اب تو

بھلا جاتا ہے کیا تیرا

ذرا سا جھوم جا اب تو


تاشفین فاروقی

No comments:

Post a Comment