Wednesday, 10 May 2023

بیزار زندگی سے دل مضمحل نہیں

 بیزار زندگی سے دل مضمحل نہیں

شاید بقدرِ ظرف ابھی درد دل نہیں

اپنا تو اس نے ساتھ نبھایا ہے عمر بھر

کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ غم مستقل نہیں

دیوانۂ مفاد ہے بے گانۂ خلوص

وہ اہلِ عقل و ہوش سہی اہلِ دل نہیں

شعلے کہاں سے آئیں گے کیسے کھلیں گے پھول

زخموں کی آگ دل میں اگر مستقل نہیں

وہ تو ہماری بات کو سمجھیں گے کس طرح

جن کا دماغ تو ہے مگر جن کا دل نہیں

کیا خوب انہماک ہے محو خیال کا

طالب خدا کی ذات بھی اس میں مخل نہیں


طالب چکوالی

منوہر لال کپور

No comments:

Post a Comment