Wednesday, 10 May 2023

سر کٹوا لو عزت سے سردار میاں

 سر کٹوا لو عزت سے سردار میاں

جھکنے سے گر جاتی ہے دستار میاں

مرکز میں بھی بیٹھ کے رہتا ہے حد میں

دیکھا ہو گا تم نے بھی پرکار میاں

دھرتی چیر کے دیکھو، ہم ہی نکلیں گے

پھر بھی ہے الزام کہ ہیں غدار میاں

دیس میں گر مل جائے عزت کی روٹی

پھر کیوں جائیں لوگ سمندر پار میاں

ظلِ الہیٰ آپ کا ہے انصاف کہاں؟

وہ تو رہیں آزاد، پھنسیں دو چار میاں

ملک میں اتنی آزادی ہے زاہد بس

ووٹ ہی دینے تک کے ہیں حقدار میاں


تجمل حسین زاہد

No comments:

Post a Comment