Sunday, 9 July 2023

وجہ تخلیق ارض وسما آپ ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وجہِ تخلیقِ ارض وسما آپﷺ ہیں 

عالمِ امر کا مُدعا آپﷺ ہیں

آشکار آپؐ سے شانِ وحدت ہوئی 

رمز کُن آپؐ سرِّ انا آپﷺ ہیں

ہیں گواہ عرش و کرسی و لوح قلم

ابتداء آپؐ ہیں انتہاء آپؐ ہیں

ہیں دُعائے خلیلؑ و نویدِ مسیحؑ

بلکہ مطلوبِ کل انبیاء آپﷺ ہیں

آپؐ کا ذکر ہے فرش سے عرش تک

سب زبانوں پہ صلِ علیٰ آپﷺ ہیں

اللہ، اللہ، محبوبیت کی یہ شاں

سب مُحب اور حبیبِ خدا آپﷺ ہیں

کوئی کس طرح سمجھے مقام آپؐ کا 

فہم و ادراک سے ماوراء آپﷺ ہیں 

ہم غلاموں کی خاطر ہے منظور جو

شکلِ انساں ہیں جلوہ نما آپﷺ ہیں 

ہوں گے آدمؑ سے تا عیسیٰؑ سب انبیاء

حشر میں جس کے زیرِ لوا آپﷺ ہیں

ہے محمدﷺ سے محمودؐ صاف آشکار

لائقِ حمد و مدح و ثناء آپﷺ ہیں


سید ابوالفضل محمود قادری

No comments:

Post a Comment